واشنگٹن9؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جنوبی کیلی فورنیامیں پولنگ اسٹیشن کے قریب شوٹنگ کے ایک واقع میں کم از کم ایک شخص ہلاک جبکہ دوافرادزخمی ہوئے۔شوٹنگ کا یہ واقعہ ازوسا کے شہر میں دوپہر کے وقت پیش آیا۔ ازوسا، لاس انجلیس کے مشرق میں40کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ ایسے میں جب ووٹر صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ ڈال رہے تھے۔اطلاع ملنے پرپولیس وہاں پہنچی جب اہل کاروں کو فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا۔لاس انجیلس ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، اہل کاروں نے محفوظ مقام کی اوٹ سے جوابی فائر کیا؛ جب مشتبہ حملہ آور گھر کے اندر چھپ گیا۔بتایا گیا ہے کہ پولیس کا کوئی اہل کار زخمی نہیں ہوا۔ازوسا پولیس کے سربراہ، اسٹیو ہنٹ نے بتایا ہے کہ اہل کار کم از کم ایک مشتبہ خاتون کو تلاش کر رہے ہیں، جب کہ دوسرا حملہ آورمردبتایاجاتاہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ مشتبہ خاتون مقابلے کے لیے استعمال ہونے والی جدید رائیفل سے لیس تھیں۔واضح نہیں، آیا یہ مکمل یا نیم خودکار رائفل تھی۔